حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، پٹرول 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل 67 روپے 31 پیسے سستا

Government’s big relief to the people

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 74روپے 28پیسے اور 67روپے 31پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے

۔ جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67روپے 31 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 74 روپے 28پیسےفی لٹرکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ ) رات 12 بجے سے ہوگا۔