میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 22مارچ سےشروع ہوگا

80
ٹینس ٹورنامنٹ

فلوریڈا۔18مارچ (اے پی پی):میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا38 واں ایڈیشن  22 مارچ سے امریکی ریاست فلوریڈا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلے 22 مارچ سے شروع ہوں گے ۔

ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 1985 میں کھیلا گیا تھا۔ جس کا مینز سنگلز ایونٹ امریکہ کے ٹم مایوٹی نے ہم وطن حریف کھلاڑی سکاٹ ڈیوس کو شکست دےکر جیتا تھا جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل بھی میزبان مارٹینا ماوراٹیلووا نے ہم وطن کرس ایورٹ کو شکست دیکر حاصل کیاتھا ۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اے ٹی پی ایونٹ کا 37واں ٹائٹل پولینڈ کے نامور ٹینس سٹار ہربرٹ ہرکاز نے جیتا تھا جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں آسٹریلوی ٹینس سٹار ایشلی بارٹی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 3اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔