میجر راجہ عزیز بھٹی (نشانِ حیدر)کا 58واں یومِ شہادت ،مساجد میں قرآن خوانی و دعائوں کا اہتمام کیا گیا

155
میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا
میجر عزیز بھٹی شہید کا 58 واں یوم شہادت عقیدت واحترام سے منایا گیا

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر)کا 58واں یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقعے پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے یومِ شہادت پر دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ ہوا، علما نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ علمائے کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات فراموش نہیں کرتیں، شہدا کا لہو ہم پر قرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، جو قومیں اپنے شہدا کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں، شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔