ویٹی کن ۔2ستمبر (اے پی پی):عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے مستعفی ہونے سے متعلق دعوئوں کی تردید کی دی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نےسپین ریڈیو نیٹ ورک کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے مستعفی ہونے سے متعلق دعوئوں کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ اطالوی اخبار نےمیرے مستعفی ہونے سے متعلق خبر کہاں سے نکالی ہے مجھےمعلوم نہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ بڑی آنت کی کامیاب سرجری کے بعد وہ مکمل صحت یاب ہیں اور طے شدہ شیڈول کے مطابق ِ نومبر میں گلاسگو میں متوقع اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔