میرے شوہر یسین ملک کےخلاف ایک سال پہلے بدترین جوڈیشل قتل کا ٹرائل ہوا،عظیم حریت رہنما یسین ملک کو ملنے والی سزا کی مثال دنیا میں نہیں ملتی،مشعال ملک

55
ذمہ دار ایٹمی طاقت کے طور پر پاکستان نے خطہ میں توازن برقرار رکھا ہے،مشعال حسین ملک

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ میرے شوہر یسین ملک کےخلاف ایک سال پہلے بدترین جوڈیشل قتل کا ٹرائل ہوا،عظیم حریت رہنما یسین ملک کو ملنے والی سزا کی مثال دنیا میں نہیں ملتی،یسین ملک کو ایک ہی زندگی میں 2 عمر قیدیں، بامشقت قید اور قید تنہائی کی سزا ملی۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر یسین ملک پر کتنی بار جسمانی اور ذہنی ٹارچر کیا گیا ہے،یسین ملک کی حالت روز بروز کمزور ہوتی جارہی ہے،یہ ایک معجزہ ہے کہ یسین ملک ابھی تک زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا منصوبہ ہے کہ یسین ملک کو قید میں قتل کردیا جائے یا پھانسی دیدی جائے،کشمیر کی ہر آواز جو حق خود ارادیت کی بات کرتی ہے اسے خاموش کردیا جاتا ہے،اقوام متحدہ یسین ملک سمیت حریت قائدین کو رہا کروانے کیلئے کردار ادا کرے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں تمام انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی کررہا ہے،عالمی برادری کردار ادا کرے یہ نہ ہو کشمیری سارے کے سارے قبرستان میں دفن ہو جائیں۔