میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

219
Chief Minister of Balochistan
Chief Minister of Balochistan

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیٹی سے 6فٹبالرز کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے وزیراعلی نے کمشنر سبی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مغوی کھلاڑیوں کی باحفاظت واپسی کےلئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو کھلاڑیوں کی بازیابی کی کاروائی کے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کےلئے مربوط کوششیں کی جائیں۔ صورتحال کے مطابق ایف سی کی معاونت بھی حاصل کی جائے ۔ ایف سی لیویز اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کھلاڑی ہمارا سرمایہ ہیں ۔انکی سلامتی اولین ترجیح ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نےکھلاڑیوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔