مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 8 دسمبر سے شروع ہو گا، پاکستانی ٹیم 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

119

نئی دہلی ۔ 08 نومبر(اے پی پی) گیارہواں مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رواں برس 8 سے 18 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستانی ٹیم 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 11 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی،