بھکر۔۔۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے خصوصی احکامات پر سی او ضلع کونسل سہیل انور خان کی سربراہی میں ضلع کونسل سٹاف کا پنجگرائیں مین بازار اور لاری اڈا پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں سی او ضلع کونسل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایات پر شہریوں کو آمدورفت میں درپیش حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے پنجگرائیں میں تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دائرہ کار کو ضلع بھر میں وسعت دی جائے گی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور انداز میں ایکشن جاری رکھا جائے گا ۔