ملتان۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)نے جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دواران ایک روز میں 160افراد کو پکڑ لیا، جس کے بعد میپکوریجن میں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد10ہزار904ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مزید128مقدمات درج کروائے گئے جس کے بعد درج مقدمات کی مجموعی تعداد 4425ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 1299بجلی چوروں کو موقع پر ہی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ میپکوترجمان کے مطابق جاری مہم کے دو ران اب تک بجلی چوروں کو مجموعی طورپر33کروڑ 30لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاجس میں سے 10کروڑ18لاکھ روپے وصول کرلیاگیا۔