34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںمیڈیا معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دے کر ملکی استحکام میں...

میڈیا معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دے کر ملکی استحکام میں کردار ادا کرتا ہے ، ناصر منصور قریشی

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دے کر ملکی استحکام میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت نہ صرف اہم مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہے بلکہ تعمیری مکالمے کو بھی فروغ دیتی ہے جو کہ قومی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا اثر و رسوخ محض رپورٹنگ سے کہیں زیادہ ہے، یہ تاثرات کو تشکیل دیتا ہے، احتساب کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور جمہوری اقدار اور قومی استحکام کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ رائے عامہ کی رہنمائی، باخبر گفتگو کو فروغ دینے اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک اور ان کی ٹیم کا تعلق ہے وہ پالیسی سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے وقف ہیں تاکہ ایسی پالیسیوں کو فروغ دیا جائے جو جدت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کی حوصلہ افزائی کریں، باہمی اتحاد کے ذریعے ہم مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں اور ایک مضبوط کاروباری ماحولیاتی نظام تشکیل دے سکتے ہیں

- Advertisement -

جو ہماری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔فیصل زاہد ملک نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے میڈیا اور چیمبر کے تعاون کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کاروبار کی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے اہم کردار کی تعریف کی ۔اس موقع پر نائب صدر ناصر، محمود چوہدری، آئی سی سی آئی کے صدر کے خصوصی مشیر نعیم صدیقی اور سیکرٹری جنرل غلام مرتضیٰ بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553911

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں