- Advertisement -
میکسیکو سٹی ۔10جون (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے تصدیق کی ہے کہ وہ کینیڈا میں گروپ آف سیون (جی سیون )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی ، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی بھی توقع ہے ۔شنہوا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکرٹری برائے خارجہ امور جوان رامون ڈی لا فوینٹے شرکت کرنے والے رہنماؤں کے ساتھ اپنے دو طرفہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ میری امریکی صدر سے ملاقات بھی ہو۔
- Advertisement -