35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںمیک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ...

میک کولم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

- Advertisement -

دبئی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، انہوں نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 18 رنز کی اننگز کھیل کر سابق کیوی بلے باز برینڈن میک کولم کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا، میک کولم نے 2140 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شعیب ملک نے 2153 رنز بنا لئے ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز کیوی بلے باز مارٹن گپٹل کو حاصل ہے جنہوں نے 2271 رنز بنا رکھے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں