تہران ۔25مئی (اے پی پی):ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی نئی سرگرمی بارےبین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی خبررساں ادارے کی ایک خصوصی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران کی یورینیم کو افزودہ کرنے کی ایک تنصیب کے قریب نئے زیر زمین نظام بارے بتایا گیا تھا۔انہوں نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل کی ایرانی جوہری معامالات میں دلچسپی کو خوف کا معاملہ قراردیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تحت کام کررہا ہے ، ادارہ اگر نئی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔