34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنئی نسل کا انگریزی ادب کی طرف رجحان اور تخلیقی سرگرمیوں میں...

نئی نسل کا انگریزی ادب کی طرف رجحان اور تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے،کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان ۔ 08 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے نئی نسل کا انگریزی ادب کی طرف رجحان اور تخلیقی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا خوش آئند ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اولیا کی ہونہار طالبہ اور ابھرتی انگریزی ناول نگار ماہین ماجد سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔

ماہین ماجد نے اپنی تحریر کردہ انگریزی ناول ” پرل آف بیوٹی ” کمشنرملتان کو بطور تحفہ پیش کی ۔کمشنر نے کہا کہ نوجوان مصنفین قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ہر ممکن حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور تخلیقی چہرہ اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسے باصلاحیت نوجوان ہی ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔کمشنر نے ماہین ماجد کو نیک تمناؤں کے ساتھ مستقبل کے لئے مزید کامیابیوں کی دعا دی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579369

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں