نئے الیکشن 90 دنوں میں ہونگے، ‏غدارو اور ضمیر فروشو عوام میں آؤ ، بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو، فرخ حبیب کا ٹویٹ

65
‏وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی کے ان کیمرا اجلاس بلانے کی پیشکش کر دی ہے، آپ آواز بند کرسکتے ہوسوچ اور جذبات پر پابندی نہیں لگا سکتے ، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے الیکشن 90 دنوں میں ہونگے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپوزیشن اور منحرف اراکین کو مخاطب کیا اور کہا کہ ‏غدارو اور ضمیر فروشو عوام میں آؤ ، بیرونی سازشوں اور بند کمروں سے باہر نکلو۔ انہوں نے کہا کہ اب آپکو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔