گلگت ۔19ستمبر (اے پی پی):نئے سیکریٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان سبطین احمد نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔
محکمے کے آفسران کے ساتھ تعارفی نشست اور محکمانہ بریفننگ کے موقع پر سیکرٹری تعمیرات عامہ ( جی بی ) کو ادارے کے ڈھانچے اور دیگر امور کے علاؤہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جاری تعلیم ، صحت ، سڑک،پل (انفرسٹکچرز) اور خاص طور پر شاہراہوں ،سڑکوں اور عمارتوں کی بحالی و مرمت سمیت سکیموں کے بقایہ جات کی ادائیگیوں ، آفسران اور دیگر محکمانہ امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔
مزید برآں بریفننگ میں اب تک کئے گئے اقدامات اور درپیش مسائل پر نئے سیکریٹری تعمیرات عامہ کو آگاہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ورکس ، ڈپٹی سیکریٹری ورکس ، فنانس آفیسر ، سیکشن آفیسران ، سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔