- Advertisement -
اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ (ڈی پی ایم/ایف ایم) سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان پر بھارتی حملوں اور پاکستان کے ردعمل کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595213
- Advertisement -