30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اولاف سکوگ کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اولاف سکوگ نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے لئے یورپی یونین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان اور یورپی یونین کے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے اور انسانی حقوق کی قانون سازی اور اسے مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کے امکانات کا مثبت انداز میں جائزہ لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام شعبوں میں تعاون پر مبنی شراکت داری کی مسلسل ترقی کو سراہا۔ بیان کے مطابق یورپی یونین کے خصوصی نمائندے پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کی انسانی حقوق پر بات چیت کو بڑھانے کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553504

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں