26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزارت ہائوسنگ، کمیونٹیز...

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزارت ہائوسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ میں پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزارت ہائوسنگ، کمیونٹیز اور لوکل گورنمنٹ میں پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خاجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے ایک مضبوط، وسیع البنیاد، کثیر جہتی پاکستان۔برطانیہ شراکت داری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور خیر سگالی تعلقات کو فروغ دینے میں برطانوی پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ لارڈ واجد خان نے معاشی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کے پاکستان کے معاشی استحکام پر حوصلہ افزاء اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں