اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی مشترکہ میزبانی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تیاری کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کےامن آپریشنز کے انڈر سیکرٹری جنرل جین پیئر لیکروکس اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ اتول کھارے نے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خاجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قیام امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا اور امن کے میدان میں پاکستان کی قابل فخر میراث کو یاد کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں امن مشن کی تیاری کا اجلاس اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں کو عصری چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582970