39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ...

نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے رابطہ کیا اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے اتوار کوبرطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی سے رابطہ کیا،نائب وزیراعظم نے برطانوی وزیر خارجہ کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈا اور یکطرفہ اقدامات بشمول سندھ طاس معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) کو معطل کرنے کے غیرقانونی فیصلے، جو بھارت کے بین الاقوامی وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کو دہرایا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی نے صورتحال کو گفت و شنید اور پرامن حل کے ذریعے معمول پر لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نےان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حقائق کی جانچ کے لیے کسی بھی آزاد اور شفاف تحقیقات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588593

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں