29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان شہریوں...

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی سے متعلق امور کا جائزہ ، دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں مراکش کے ساحل پر کشتی کے حادثے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے اس موقع پر حکومتی ردعمل کو مربوط کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں اور وزارت خارجہ و داخلہ کو ہدایت کی کہ سانحہ کے پاکستانی متاثرین کو موثر اور بروقت امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=547722

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں