نائب وزیر اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات

13
نائب وزیر اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات

استنبول۔21جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر استنبول میں قازقستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ مرات نرطلئو سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قازقستان کے مضبوط تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خارجہ نے اکتوبر 2025 میں اعلیٰ سطح کے دورے کو خوش آئند قرار دیا تاکہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔