29.4 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ حکومت پاکستان...

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ حکومت پاکستان کے چین کےساتھ تعلقات کو اہمیت دینے کی عکاسی کرتا ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

- Advertisement -

بیجنگ۔19مئی (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے کہا ہےکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا چین کا دورہ پاکستان کی حکومت کی پاک چین تعلقات کو اہمیت دینے کی عکاسی کرتا ہے۔پیر کو اپنی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار کے تین روزہ سرکاری دورہ چین پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک قریبی اور اعلیٰ سطحی رابطے اور تعاون برقرار رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر اعلیٰ قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم امور پر عمل درآمد کو مزید آگے بڑھانے، سٹریٹجک رابطوں کو فروغ دینے اور تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی ہم نصیب مستقبل کی تشکیل کو نئی جہت دی جا سکے۔ پاکستا ن اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے اس حوالے سے اپنا موقف متعدد بار واضح کیا ہے اور مزید کہاکہ ہم دونوں ممالک سے رابطے میں رہیں گے اور جامع و دیرپا جنگ بندی کے لئے تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ماو ننگ نے کہاکہ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے اہم ہمسایہ ممالک ہیں۔ چین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر قائم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد سے چین نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار اور منصفانہ موقف اپنایا ہے اور دونوں ممالک سے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرنے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

ماوننگ نے کہاکہ ہم دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسے سراہتے ہیں اور ہم ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کے قیام اور علاقائی امن و استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598733

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں