نااہل اپوزیشن چھانگا مانگا پارٹ 2 کے ذریعے اقتدار چاہتی ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل

66

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل اپوزیشن چھانگا مانگا پارٹ 2 کے ذریعے اقتدار چاہتی ہے، نااہل شریف اور ان کے نااہل درباری گھٹیا سیاست میں مصروف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بساط بچانے کیلئے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چرایا ہوا پیسہ عوامی نمائندوں کی خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، خرید وفروخت کے گھناؤنے عمل کو نااہل درباری قبول کر چکے۔ انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ نااہل مجھے کیوں نکالا کی مالا جپنے کے بعد اداروں پر حملہ آور ہوا، جتنا مرضی زور لگا لیں کرپٹ ٹولہ ناکام و نامراد ہوگا۔