22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںنادرا کا ایچ ای سی اور ملک بھر کی پندرہ جامعات کے...

نادرا کا ایچ ای سی اور ملک بھر کی پندرہ جامعات کے ساتھ اشتراک طے پا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):نادرا کا ایچ ای سی اور ملک بھر کی پندرہ جامعات کے ساتھ اشتراک طے پا گیا ہے جس سے رجسٹریشن اور شناختی نظام کی ٹیکنالوجیز میں تحقیق اور جدت کو فروغ دیا جائے گا۔سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا مینجمنٹ، بائیومیٹرکس اور آرٹیفشل انٹیلی جنس تجزیوں کی بنیاد پر طریقے وضع کئے جائیں گے۔نادرا ان تعلیمی اداروں میں گریجویٹ ٹریننگ پروگرامز اور تحقیقی مقالوں کی سرپرستی کرے گا۔

تحقیقی منصوبے مکمل کرنے والے طلبہ کو نادرا کی جانب سے تمغے اور نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے،نئے فارغ التحصیل طلبہ کو نادرا میں انٹرن شپ کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن اور شناختی نظام کی مشکلات دور کرنے کے لئے صنعت اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون ضروری ہے۔چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ جامعات پاکستان میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

- Advertisement -

یہ نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری سے نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 5(4)(i) کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نادرا کا اقدام ہے۔نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں پہلے مرحلے میں 15 یونیورسٹیوں کے رجسٹرارز نے معاہدوں پر دستخط کئے۔اگلے مرحلے میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اندرون سندھ اور بلوچستان کی جامعات سمیت مزید ادارے شامل کئے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553559

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں