نارووال سپورٹس سٹی کے افتتاح کے موقع پر میچ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے

174
صدر فیصل آباد چیمبر

نارووال۔20مئی (اے پی پی):نارووال سپورٹس سٹی کے افتتاح کے موقع پر میچ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے۔28 مئی کو نارووال کرکٹ گراؤنڈ میں قومی T-10 کرکٹ میچ کی میزبانی کر رہا ہے اس موقع پرنارووال سپورٹ سٹی کی سافٹ لانچ بھی کی جائے گی،

نارووال سپورٹس سٹی کے افتتاح کے موقع پر میچ میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت کا امکان ہے، کیونکہ حکومت نوجوانوں کو کھیل کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،اورنارووال اسپورٹس سٹی میں مختلف کھیلوں کے لیے 14 اسٹیڈیم اور کورٹس ہیں اور قومی T-10 کرکٹ میچ کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

جو نو جوانوں کی صلاحیتوں کونکھار سکے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسٹیک ہولڈرز کو 22 مئی تک تمام ممکنہ انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہےاور پی ٹی وی اسپورٹس پولیس رینجرز کی فراہم کردہ سیکیورٹی کے ساتھ میچ کو براہ راست نشر کرے گاواضح رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی میں 14 اسٹیڈیم اور کھیلوں کے کورٹس ہیں، جیسے کہ کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، اسکواش، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، بیڈمنٹن کورٹ اور سوئمنگ پول شامل ہیں۔