ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال 2021-22کے پہلے 11 ماہ میں 34فیصد اضافہ

74
اسٹیٹ بینک

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال  2021-22کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 34فیصد نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے مئی 2022 تک کی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 134.2 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34 فیصدزیادہ ہے،

مالی سال 2021 کی اسی مدت میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 100.3 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔مئی 2022 میں ناروے سے ترسیلات زرکاحجم 11 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 16 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 9.3 ملین ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجے میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر6.3 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔