Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومضلعی خبریںنامعلوم ڈاکو ؤں نے بیوپاری کو قتل کر دیا، سات لاکھ روپے...

نامعلوم ڈاکو ؤں نے بیوپاری کو قتل کر دیا، سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار

- Advertisement -

عارف والا ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ احمدیار کی حدود میں 2 نامعلوم ڈاکو ؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے جانوروں کے بیوپاری کو قتل کر دیا، سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نواحی گائوں معین کوٹ کے نزدیک اوکاڑہ کے چار بیوپاری گاڑی میں سوار اڈا جملیرا بھینسیں خریدنے جا رہے تھے کہ 2 نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر سات لاکھ روپے چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بیوپاری ناصرحنیف سکنہ اوکاڑہ موت کی نیند سوگیا ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی عارفوالا ملک طارق محمود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے آرپی او ساہیوال ڈویژن محبوب رشید کا واقعہ کا فوری نوٹس ڈی پی او طارق ولائت کو قاتل ڈاکوئوں کی گرفتاری جلد ازجلد عمل میں لانے کی ہدایت کی مقتول بیوپاری کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کردیا گیا تھانہ احمدیار پولیس مصروف تفتیش ہے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں