34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزنامور اداکار جمیل بسمل کی 19ویں برسی منائی گئی

نامور اداکار جمیل بسمل کی 19ویں برسی منائی گئی

- Advertisement -

لاہور۔12مئی (اے پی پی):نامور اداکار، رائٹر اور ہدایتکار جمیل بسمل کی 19ویں برسی اتوار کو منائی گئی ۔ جمیل بسمل کا شمار پاکستان میں تھیٹر کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے 1974 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز چلڈرن تھیٹر سے کیا ۔ جمیل بسمل نے سٹیج کیلئے 60 ڈرامے لکھے، مرحوم نے 600 ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 360 ٹی وی ڈراموں اور درجن سے زائد فلموں میں بھی کام کیا۔1990 میں جمیل بسمل کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے نیشنل ایوارڈ سمیت متعدداعزازات اپنے نام کئے۔ مرحوم 12 مئی 2005 کو63 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=465180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں