ملتان۔ 09 جولائی (اے پی پی):نامور شاعر ،افسانہ نگار اورصحافی احمدندیم قاسمی کوہم سے بچھڑے 18برس بیت گئے ۔احمدندیم قاسمی 20 نومبر1916ءکو خوشاب کے نواحی گائوں انگہ میں پیداہوئے ۔انہوں نے میٹرک کاامتحان 1930ء میں گورنمنٹ ہائی سکول شیخوپورہ سے پاس کیا ۔1935ءمیں بی اے کے بعد لاہور آگئے اورصحافت سے منسلک ہوئے ۔بچوں کے رسالے ”پھول “ خواتین کے جریدے ”تہذیب نسواں “،”ادب لطیف “اور”نقوش “سے منسلک رہے ۔
وہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے لیکن پھر اس سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ادبی رسالہ” فنون“ شائع کیا،روزنامہ امروز ،جنگ اورحریت میں کالم لکھتے رہے ،ان کی 50سے زیادہ کتابیں شائع ہوئیں ۔حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا ۔ان کا انتقال 10جولائی 2006ءکو لاہور میں ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483231