نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ

125
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات کا حجم 1.68 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی اور اگست 2021 کے دوران شعبہ کی مصنوعات کا حجم 1.65 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں نان ٹیکسٹائل کے شعبہ کی برآمدات میں 1.81 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔