نان کسٹم پیڈ سامان کی اسمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم گرفتارسگریٹ اورگٹکا ماوابرآمد

105
smoking
smoking

کراچی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):منگھوپیر پولیس نے نادرن بائی پاس سے لنگ کچہ راستے پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزم شاہ زیب ولد محمد بشیر کی گاڑی سے52 ڈنڈے سگریٹ(پائن)اور 14 پیکٹس گٹکا ماوا (رول کینگ)برآمدکرلیے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔