24.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںنجی تعلیمی اداروں کے اشتراک سے نظام تعلیم کو مزید معیاری بنایا...

نجی تعلیمی اداروں کے اشتراک سے نظام تعلیم کو مزید معیاری بنایا جا سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی

نجی تعلیمی اداروں کے اشتراک سے نظام تعلیم کو مزید معیاری بنایا جا سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام مزید بہتر بنانا اور عام کرنا ترجیح ہے، معیاری تعلیم کے لئے پرائیویٹ پبلک سیکٹر کا اشتراک ضروری ہے، نجی تعلیمی ادارے معیار بہتر بنا کر انقلاب برپا کر سکتے ہیں، آپس میں مل بیٹھنے سے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی تقریب سالانہ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی، ڈویژنل صدور، ایگزیکٹو ممبرز اور ایڈوائزری کونسل کے علاوہ اسلام آباد ،سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا گیا۔

تقریب حلف برداری میں سابق سینیٹر و امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سردار شاہجہاں یوسف پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی (کے پی کے)، ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ممبر قومی اسمبلی دانیال چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ، ایم این اے سحر کامران،ضیا بتول چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی، حسن ثقلین ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف ایجوکیشن، ڈاکٹر شاہد سرویا ڈائریکٹر جنرل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن نے خطاب کیا۔ سابق سینیٹر و امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ مضبوط قوم ہی ملک کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے، دشمن مسلمانوں کا عقیدہ کمزور کرنے کے درپے ہے، حکمرانوں نے نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،

- Advertisement -

حکمران تعلیم کے شعبہ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، جدید سکولوں میں جدید تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیمات ناگزیر ہیں، قرآن و حدیث کی بنیا د تعلیم اور جدید تعلیم کا ملاپ بنیادی ضرورت ہے، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی محدود وقت میں شاندار کامیابی پرائیویٹ سیکٹر کو اکٹھا کرنااور ان کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ممبر قومی اسمبلی دانیال چوہدری (پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ) نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ نہیں کرسکتے، نونہالوں کا تعلیم سے آراستہ کرنا عظیم عمل ہے۔ استاد بچے کو کردار سازی کے ذریعے اس کے اندر چھپی صلاحیتیں اجاگر کرتا ہے۔ ضیا بتول (چیئرپرسن پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اف ایجوکیشن) نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے شرح خواندگی بڑھانے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں، ان کو ریلیف دلانے میں اپنا کردار ادا کروں گی۔ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی کاکردگی مثالی اور قابل تعریف ہے۔

ممبر قومی اسمبلی میں سحر کامران نے کہا کہ تعلیم یافتہ مہذب معاشرے اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ حسن ثقلین ، ڈاکٹر شاہد سرویا نے کہا کہ پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، نوجوان نسل کو معیاری تعلیم کے ساتھ اپنی تربیت پر توجہ دیں۔ میزبان حافظ محمد بشارت صدر چیمبر آف ایجوکیشن اسلام آباد نے اس بات پر زور دیا کہ شرح خواندگی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے نجی تعلیمی اداروں کے اشتراک سے جامع پلان ترتیب دیا جائے۔سابق صدور پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حاجی محدم اشفاق وڑائچ اور محمد بشیر حطار نے کہا 60 فیصد تعلیمی بوجھ اُٹھانے اور لاکھوں افراد کو روزگار مہیا کرنے والے نجی تعلیمی ادارے بے پناہ مشکلات اور مسائل کا شکار ہیں۔ مختلف محکمے تنگ کرتے ہیں۔ اداروں کی بھرپور مداخلت سے تعلیم کا حرج ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی پریشانی سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر نو منتخب صدر محمد آصف صاحب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حلف اُٹھایا جبکہ ضلعی، ڈویژنل صدور اور سندھ، بلوچستان، آزاد جموں کشمیر کے اراکین نے بھی حلف اُٹھایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں