نشترٹو کا منصوبہ مکمل ہونے سے ہزاروں مریضوں کو براہ راست ریلیف ملا،قائمقام کمشنر

90
nishtar 2

ملتان۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):قائمقام کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نشتر ہسپتال سمیت مراکز صحت پر مثالی سہولیات پر اپنی خصوصی توجہ رکھے ہوئے ہیں ۔

بدھ کو نشترہسپتال کے دورہ کے موقع انہوں نے کہاکہ نشتر ٹوکا منصوبہ مکمل ہونے سے اس خطے کے ہزاروں مریضوں کو براہ راست ریلیف ملا، کارڈیالوجی ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح بھی جلد کردیا جائے گا۔

نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں تمام سہولیات مکمل فری ہیں۔ ہسپتالوں میں مثالی صفائی اور طبی سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے۔انہوں نے نشتر ایمر جنسی وارڈ اور ڈینگی وارڈ کامعائنہ بھی کیا،مریضوں سے ملاقات کی اور شکایات کا ازالہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹرراؤامجد نے طبی سہولیات پرانہیں تفصیلی بریفننگ دی۔