27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنشتر ہسپتال ٹو کی تکمیل کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے،کمشنرملتان

نشتر ہسپتال ٹو کی تکمیل کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے،کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان۔ 09 ستمبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ نشترٹو ہسپتال کی وقت مقررہ پر تکمیل کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے،حکومت پنجاب نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نشترہسپتال ٹو کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے موقع پرکیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا،

اربوں روپے کی لاگت سے صحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں۔کمشنرملتان نے کہاکہ نشتر ٹو منصوبے پر دن رات کی شفٹ میں کام کیا جائے،ہسپتال کی تعمیر سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا۔اس موقع پر چیف انجینئر آئی ڈیپ قاسم افضل نے بتایا کہ ایمرجنسی، ریڈیالوجی، پتھالوجی کو اس ماہ کے آخر تک فعال کردیا جائے گا۔ایچ ویک کی انسٹالیشن پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر ہسپتال کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں