29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںنظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں...

نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں ”کشمیر پر ایک نظر “کے عنوان سے تقریب کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی)مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جبر و تشدد کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اورپاکستانی سفارت خانے اپنے اپنے کشمیر سیل کو فعال بنا کر بھر پور انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے ہوئے عالمی ضمیر کو بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کی سر زمین آزادی کا وہ سورج طلوع ہوتا دیکھے گی جسے چمکانے میں لاکھوں کشمیریوں کے خون ، بچوں کی آہوں اور سسکیوں، عصمت مآب خواتین کی تقدیس اور ماﺅں، بہنوںاور بیٹیوں کی آرزوﺅں کی کسک شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نظریہ پاکستان کونسل کے تحت ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں کشمیر پر ایک نظر کے عنوان سے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مریدِ اقبال فاﺅنڈیشن واہ، اور پاکستان تحریکِ شعور اسلام آباد کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں کیا۔مقررین نے بات زور دیکر کہی کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت اب اپنے آخری مناظر دکھا رہی ہے ۔پون صدی کے جبر وتشدد ، جارحیت اور انسان سوز مظالم کے باوجود نہ تو کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلا جا سکا ہے، نہ پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں ابھرنے والی صداﺅں اور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا راستہ روکا جا سکا ہے ۔مقررین میں معروف قانون دان احمد رضا قصوری، معروف کشمیر رہنما سردار عفوان احمد خان،سماجی شخصیت ڈاکٹر اسرار احمد، ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد افضل بابر، صحافی تزئین اختر، لائنز کلب کے فعال رُکن سبطین رضا لودھی، سیاسی رہنمااخلاق بٹ ، پروفیسر شاہد قاسمی ، سجاد احمداورانجم خلیق شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آزادی¿ کشمیر تحریکِ پاکستا ن کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے پایہ¿ تکمیل تک پہنچانا پاکستان کی حکومتوں ، عوام، سیاسی رہنماﺅں، دانشوروں اور طلبہ وطالبات کی مشترکہ اور ناقابلِ تردید ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارتی تسلط کی تلوار اب اور دیر تک برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ کشمیرکی قسمت کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کی مطابق کیا جائے جس کی واحد صورت وہاں پر آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری ہی ہے جس کے لئے پاکستان کو اندرونِ ملک اور بیرونی دنیا کے سامنے بھر پور انداز میں اپنا مقدمہ پیش کرنا ہوگا۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے کشمیر ی عوام سے یکجہتی کے حوالے سے ٹیبلو اور نغمات پیش کئے جبکہ کشمیر پر بھارتی تسلط کے پس منظر میں مختصر دورانیے کی دستاویزی فلمیں اور ایوانِ قائد گیلری میں کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے جبروتشددکی عکاسی کرتی ہوئی تصاویر اور پوسٹرز کی نمائش بھی پروگرام کا حصہ رہیں۔یہ تقریب نظریہ پاکستان کونسل کے تحت یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کا حصہ تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=133103

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں