نمائشی ہاکی میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے نیپال کو5-2 سے شکست دےدی

121
APP96-27 SIALKOT: November 27 - Players in action during friendly hockey match between Grays Hockey Club and Nepal Hockey Club. APP photo by Muhammad Munir Butt

سیالکوٹ۔27 نومبر(اے پی پی )نیپال کی ہاکی ٹیم کا دورہ سیالکوٹ ، نمائشی ہاکی میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے نیپال کو5-2 سے شکست دےدی۔ تفصیلات کے مطابق نیپال کی ہاکی ٹیم گزشتہ روز سیالکوٹ پہنچی ۔سیالکوٹ پہنچنے کے بعدڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام فتح گڑھ گراو¿نڈ مےں نمائشی ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا ۔ نمائشی ہاکی میچز میں دو میچز سیالکوٹ اور نیپال کی جونےئر و سےنئر ہاکی ٹیموں کے درمیان کھےلا گیا ۔ پہلے میچ میں سیالکوٹ جونےئر نے نیپال کی جونےئر ہاکی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دےدی جبکہ دوسرے نمائشی ہاکی میچ میں سیالکوٹ گریز ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار ہاکی کھیلتے ہوئے نیپال کی ہاکی ٹیم کو پانچ گول کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر نمائشی ہاکی میچ جیت لیا ۔