29.4 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںننکانہ صاحب، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول...

ننکانہ صاحب، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خاور حفیظ ، ضلعی افسران ، کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن ، قصاب ایسوسی ایشن ، نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، کنزیومرز سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران اور کنزیومرز کی مشاورت سے ڈپٹی کمشنر نے اشیائے خورونوش کے نئے نرخنامے مقرر کر دیے ہیں،

جس کے مطابق دال چنا (موٹی) کا ریٹ 290 سے کم کرکے 270 روپے فی کلو گرام ، دال چنا باریک کا ریٹ 265 سے کم کرکے 260 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔دال مسور باریک کا ریٹ 275 سے کم کرکے 245 روپے اور دال مسور موٹی کا ریٹ 255 سے کم کرکے 240 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔دال ماش دھلی ہوئی کا ریٹ 450 سے کم کرکے 410 روپے فی کلو گرام جبکہ دال مونگ کا ریٹ 375 سے کم کرکے 350 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔کالا چنا موٹا 280 سے کم کرکے 255 اور کالا چنا باریک کا ریٹ 240 روپے فی کلو گرام جبکہ سفید چنا کینڈین 360 سے کم کرکے 300 سفید چنا باریک کا ریٹ 240 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔چاول باسمتی 5 روپے اضافے کے ساتھ 245 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو گا ، بیسن کا ریٹ 300 روپے سے کم کرکے 280 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا۔دودھ کھلا فی کلو گرام 160 جبکہ دہی 170 روپے فی کلو فروخت ہو گی جبکہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 1700 روپے اور بڑا گوشت 850 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی 100 گرام 12 روپے جبکہ نان 120 گرام 18 روپے میں فروخت ہو گا۔چینی ، گھی اور آٹا بمطابق گورنمنٹ پالیسی فروخت ہو گا جبکہ دکاندران برائلر گوشت ، انڈے ، سبزی و فروٹ نرخنامہ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق فروخت کر سکیں گے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے تاجران ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری کردہ نرخنامہ پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے شہریوں کو فائدہ ملے گا اور عوام الناس کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ مافیا کو نہیں چھوڑینگے ، کم وزن اور زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نان اور روٹی و دیگر اشیائے ضروریہ کے وزن پر خصوصی نظر رکھیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں