36 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرو فیروز، کمشنر کا قومی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے...

نوشہرو فیروز، کمشنر کا قومی انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے دورہ

- Advertisement -

نوشہرو فیروز۔ 27 مئی (اے پی پی):کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویزن ندیم احمد ابڑو نے آج ضلع نوشہرو فیروز میں جاری قومی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم، عالمی ادارہ صحت کے ریجنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جہانگیر کورائی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام قادر چانڈیو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔انہوں نے سول اسپتال نوشہرو فیروز میں انسداد پولیو مہم کے لئے قائم فکس سینٹر اور اللہ والا چوک پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ٹیموں سے کور کئے گئے بچوں کی تعداد معلوم کیں اور ویکسین کی کولڈ چین کا جائزہ لیا انہوں نے اسپتال میں صفائی ستھرائی اور بجلی نہ ہونے ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سول اسپتال میں قائم ای پی آئی سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے اسپتال میں صفائی اور بجلی نہ ہونے پر ڈی ایچ او اور اسپتال کے ایم ایس کے اسپتال کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات کیں۔کمشنر نے اسپتال میں قائم بچوں کے وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اسپتال میں موجود مریضون سے اسپتال میں ملنے والے طبی سہولیات کے متعلق معلومات کیں اس سے قبل کمشنر شہید بینظیر آباد بنیادی مرکز صحت پھل کا بھی دورہ کیا

- Advertisement -

انہوں نے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا اور دیگر معلومات حاصل کیں انہوں نے اسپتال میں غملے کی ٖغیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی ایچ او کو عملے کی حاضری یقینی بنانے اور غیرحاضر عملے کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں