20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ,پشاور اسلام اباد موٹروے پر رشکئی انٹر چینج سے تھوڑے سے فاصلے...

نوشہرہ,پشاور اسلام اباد موٹروے پر رشکئی انٹر چینج سے تھوڑے سے فاصلے پر مسافر بس کاٹائر پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

- Advertisement -

نمائندہ۔ 13 ستمبر (اے پی پی):پشاور اسلام اباد موٹروے پر رشکئی انٹر چینج سے تھوڑے سے فاصلے پر مسافر بس کا پچھلا ٹائر پھٹنے سے ٹریفک کا المناک حادثہ بس ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی موٹروے سے سروسز روڈ پر گر کر الٹ گئی بدقسمت بس کے مسافر لاہور اور بعد ازاں اسلام اباد سے پشاور جارہے تھے کہ خانہ کورونہ شیرین کوٹھے کے قریب حادثہ کے شکار ہوگئے حادثے کے نیتجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور مردان میڈیکل کمپلیکس شیخ ملتون پہنچا یا گیا جہاں4افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر جہانزیب خان کے مطابق مسافر بس نمبر ایل ای ایس 21 جو مسافروں کو لیکر لاہور سے اسلام اباد پہنچی اور اسلام آباد سے مسافروں کو لیتی ہوئی پشاور کے لے براستہ پشاور اسلام آباد موٹروے روانہ ہوئی جیسے شہریا ر ولد جمیل سکنہ بارہ بانڈہ نوشہرہ چلارہا تھا اور مسمات عائشہ منشا دختر منشا سکنہ لاہور بس کی ہوسٹس تھی بس میں 25مسافر سوار تھے ۔جب بس رشکئی انٹر چینج سے آگے بڑھی موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسر کے مطابق بس ڈرائیور انہتائی غفلت اور تیز رفتاری کے ساتھ ڈرائیورنگ کرہا تھا

- Advertisement -

کہ جب خانہ کورنہ شیرین کوٹھے پہنچا تو بس کے پچھلے ٹائر پھٹ گئے اور بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی موٹروے سے نیچے سروس روڈ پر جاگری ریسکیو 1122کی ٹیمیں کرین سمیت موقع پر پہنچی اور کرین کے ذریعے بس کو سیدھا کیا اور دروازے کاٹ کر زخمیوں کو نکالا جس میں عزیز اللہ ولد محب اللہ سکنہ گلبہار پشاور ،شاہ نواز ولد محمد اکبر ساکن واپڈا ہاؤس پشاور ،آصف احمد ولد حافظ محمد علی خان ساکن ہانگ کانگ پلازہ روالپنڈی،الہ بخش ولد الہی بخش سکنہ گلبہار نمبر 2پشاور ، مسمات عائشہ منشہ دختر منشار ہوسٹس سکنہ لاہور جاں بحق ہوگئے

جبکہ اظہار ولد عین الحق بخشالی مردان ،عمر ولد جمال سکنہ اکبر پورہ ،عبد الواجد ولد غلام ربانی تہکال پشاور ،یار زمین ولد اسلام سید سکنہ باجوڑ ،تنویر ولد عبد القدیر سکنہ ازاد کشمیر ،اصغر اقبال ولد فقیر محمد ملتان ،محمد ایوب ولد محمد اختر سکنہ میانوالی ،سلمان ولد سبزعلی تخت بائی مردان ،عبدا لخالق ولد نواب خان سر ڈیری چارسدہ ،مسمات ثناء زوجہ اظہار بخشالی مردان ،احمد ولد عبد الہادی سکنہ پشاور زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کو قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس پہنچا گیا

جبکہ 8 زخمیوں کو موقع پر طبعی امداد فراہم کرکے انہیں ریسکیو کی ٹیموں نے روانہ کردیا رسالپور پولیس نے موٹروے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور شہریا ر ولد جمیل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی حادثہ سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہلاک ہونے والے 4 افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کا علاج مردان میڈیکل کمپلیکس میں جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390173

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں