- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 21 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت تین زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ پر چیانوالی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے ڈرائیورکوگولی لگنے سے کار نالے میں الٹ گئی جس سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گئے۔فریقین میں پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق کار سوار افراد عدالت پیشی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ملزمان نے تعاقب کیا اور فائرنگ کر کے دو افراد کی جان لے لی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599681
- Advertisement -