23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے 45 سالہ شخص...

نوشہرہ ورکاں ،موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے 45 سالہ شخص تنویر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں۔ 10 ستمبر (اے پی پی):علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں موضع کڑیال کلاں میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے 45 سالہ شخص تنویر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ تنویر احمد نواں پنڈ ڈیرہ گاؤں سے کڑیال کلاں آیا تھا کہ پیچھے سے آنے والے دو مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب متعدد فائر مار کر موقع پر ڈھیر کر دیا واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک ۔

- Advertisement -

ایس ایچ او عمران نسیم بٹ عملہ فرانزک لیبارٹری موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے شواہد لیکر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں ڈیڈ ہاؤس پہنچا دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ مقتول کی قریبی گاؤں میں رنجش بھی چلی آ رہی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388747

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں