نوشہرہ ورکاں ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، فلائی اوور کی تعمیر کا جائزہ لیا

92
Deputy Commissioner Gujranwala Naveed Ahmed
Deputy Commissioner Gujranwala Naveed Ahmed

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 اپریل (اے پی پی):چندا قلعہ فلائی اوور کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ چیمہ اور ایکسیئن ہائی ویز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موقع پر تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، پائلنگ ورک کے ساتھ ساتھ گارڈرز کی تیاری کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چندا قلعہ چوک گوجرانوالہ شہر سمیت دیگر شہروں، اضلاع کو منسلک کرنے والا اہم چوک ہے مسافروں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل اقدامات کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کل وہ خود موقع کا دورہ کریں گے، متعلقہ حکام کو بھی طلب کرلیا گیا۔ مختلف تجاویز اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے پلان پیش کریں گے۔