22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل جدو جہد سے ستھرا پنجاب پروگرام...

نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل جدو جہد سے ستھرا پنجاب پروگرام کے ثمرات ظاہر ہونے لگے

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز عوام کو ریلیف دلانے میں مصروف ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نوید حیدر صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے کام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

سیوریج پائپوں اور نالیوں کی صفائی کے لئے ڈے اینڈ نائٹ سروس چل رہی ہے، نائٹ شفٹ میں سیوریج کے پائپوں کی صفائی جبکہ ڈے ٹائم میں شہر کی شاہراؤں اور گلیوں نالیوں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے جمعرات کی صبح سبزی منڈی کا دورہ بھی کیا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ریٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں