نوشہرہ ورکاں ستھرا پنجاب، انسداد تجاوزات، آلودگی کے محرکات کیخلاف کاروائیوں کا فیصلہ

118

نوشہرہ ورکاں ۔ 03 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرزکی کارکردگی اوروزیراعلیٰ پنجاب گورننس انیشی ایٹیوز پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنرز نے ستھرا پنجاب، انسداد تجاوزات، آلودگی کے محرکات کیخلاف کاروائیوں، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر امور پر اپنی اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

شہر وضلع کی تمام تحصیلوں میں داخلی وخارجی راستوں کو صاف اورخوبصورت بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنز کے اپنے انیشی ایٹیوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔