نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گورنر ہائوس میں نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات

135

لاہور۔26فروری (اے پی پی):نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیر کے روز گورنر ہاوس میں مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نوازشریف اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی،حمزہ شہباز شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے مریم نواز کو پیار بھی دیا۔بطور وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد مریم نواز حلف برداری کے لیے گورنر ہاوس پہنچیں جہاں انہیں نوازشریف اور شہبازشریف نے منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔