28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومتجارتی خبریںنو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاپانی ارب پتی ماسایوشی سن...

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاپانی ارب پتی ماسایوشی سن سے ملاقات کے بعد اعلان

- Advertisement -

نیویارک ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) جاپان کی ٹیلی کام کمپنی ”سافٹ بینک“ امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی جس سے روزگار کے 50 ہزار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس بات کا اعلان امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں جاپانی ارب پتی ماسایوشی سن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سافٹ بینک کی امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا اور بعد ازاں ہیڈکوارٹرز کی لابی میں صحافیوں کو بذات خود منصوبے سے آگاہ کیا تاہم انہوں نے سرمایہ کاری اور نئی ملازمتیں فراہم کرنے بارے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی ارب پتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاپان کے سافٹ بینک کے ماسا ہیں اور انہوں نے ابھی امریکا میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 50 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32492

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں