نکولس پوران کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

15
Nicholas Puran
Nicholas Puran

جمیکا۔10جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وائٹ بال کپتان نکولس پوران نے 29 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 29 سالہ نکولس پوران ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز اور 106 ٹی ٹونٹی میں 2275 رنز بنائے۔نکولس پوران نے سماجی رابطوں کی اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں لکھا کہ بہت سوچ بچار کے بعد میں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ کھیل جس سے ہم پیار کرتے ہیں ، خوشی، مقصد، ناقابل فراموش یادیں اور ویسٹ انڈیز کے لوگوں کی نمائندگی کا موقع ملنا ، یہ سب میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ۔یہ سب میرے لئے ایک اعزاز ہے میں ہمیشہ اس کو یاد رکھوں گا۔جو محبتیں شائقین اور میرے چاہنے والوں نے دی میں انکا دل سے شکریہ ادا کرناچاہتا ہوں۔ آپ نے ہر مشکل لمحات میں مجھے ہمت دلائی ۔

میرے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی ساتھیوں کا بھی بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گاکہ آپ کے یقین اور حمایت نے مجھے یہ سب کچھ حاصل کرنے میں میری مدد کی ۔ اگرچہ میرے کیریئر کا یہ بین الاقوامی باب بند ہو گیا ہے، لیکن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور کرکٹ کے لئے میری محبت اور خدمات ہر وقت حاضر ہوں گی ۔نکولس پوران نے ویسٹ انڈیزکی طرف سے اپنا ڈیبیو 2016 میں پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کیا اور تین سال بعد انگلینڈ کے خلاف پہلی ون ڈے کیپ حاصل کی۔ان کو 2022 میں ویسٹ انڈیز کا وائٹ بال کپتان مقرر کر دیا گیا ۔

انہوں نے آخری بار دسمبر 2024 میں ویسٹ انڈیز کے لیے کنگس ٹاؤن میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں کھیلی ۔نکولس پوران نے 2024 میں اپنا سب سے اچھا سال گزارا تھا، جس میں انہوں نے 5 نصف سنچریوں سکورکیں ،انہوں نے 196.25 کے سٹرائیک ریٹ سے 524 رنز کے ساتھ آئی پی ایل 2025 کو ختم کرنے سے پہلے ایک کیلنڈر سال میں سب سے (170)سے زیادہ چھکے لگائے تھے۔

نکولس پوران نے 26.14 کی اوسط اور 136.39 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2275 رنز بنائے۔ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 39.66 کی اوسط اور 99.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1983 رنز بنائے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ڈبلیو آئی نکولس پوران کا ویسٹ انڈیز کرکٹ میں ان کی شاندار شراکت کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے اور تعریف کرتا ہے۔

ہم ان کی کامیابیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان لمحات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو انہوں نے پورے خطے اور اس سے باہر مداحوں کو دیے۔ ہم ان کے سفر کے اگلے مرحلے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔نکولس پوران کو 61 ایک روزہ اور 106 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔