نگران حکومت کے اقدامات سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

stock

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نگران حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث انڈیکس 60ہزار492پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔

سٹاک ایکس چینج کےحکام کے مطابق منگل کو کاروبار کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 681پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انڈیکس 60ہزار492پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔نگران حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور اس میں681سے زیادہ پوانٹس کا اضافہ ہوا ،

دوران ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس60ہزار492کی حد عبور کر گیا۔